ماسکو.... شوہر نے اپنی 29سالہ اہلیہ کو 9سالہ بیٹے کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسکی اہلیہ روسی ٹی وی پر پروگرام پیش کیا کرتی تھی اور کافی عرصے سے اس جوڑے میں بیٹے کی تحویل کے معاملے پر لڑائی جھگڑا چل رہا تھا۔ یہ واقعہ جنوبی روس میں انکے گھر میں پیش آیا۔ گولی مارنے کے بعد وہ زخمی ہوئی تھی۔ اسے اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں چل بسی۔ شوہر اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے فرار ہوگیا۔ بعد میں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ 2سال قبل یہ خاتون لڑ جھگڑ کر شوہر سے الگ ہوگئی تھی لیکن سرکاری طور پر انہوں نے طلاق نہیں لی تھی۔ ایک دن شوہر گھر آیا اور بیٹے کی تحویل کے معاملے پر لڑنے لگا۔ شوہر عام طور پر تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں ماسکو کے قریب رہتا تھا۔ جس روز گھر آیا بیوی نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس پر اس نے کھڑکی توڑ دی اور اندر داخل ہوگیا۔