ریاض .... سعودی نوجوان علی الیاسین نے الاحساءمیں فاضل کھجوروں کو بورے میں تبدیل کرنے والی فیکٹری قائم کرلی۔ وہ یومیہ نصف ٹن بورا تیار کررہا ہے۔ ایم بی سی کے صحافی علی الغفیلی نے عل الیاسین کے ساتھ انٹرویو کرکے واضح کیاکہ علی الیاسین دیکھتا تھا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کھجوریں بھاری مقدار میں ضائع ہورہی ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اس نے سادہ قسم کی مشینوں کے ذریعے فاضل کھجوروں کا پاﺅڈر تیار کرناشروع کیا۔ آخر میں بڑی بڑی مشینیں درآمد کیں اور اب وہ یومیہ 400تا 500کلوگرام کھجوروں کا پاﺅڈر تیار کرلیتا ہے۔ مستقبل میں 2 ٹن یومیہ تک کی پیداوار کا پروگرام ہے۔