ریاض...وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ جو نجی ادارے اپنے یہاں سعودیوں کیلئے خالی اسامیوں کا اعلان کرینگے انہیں مطلوبہ تنخواہوں کی وضاحت بھی کرنا ہوگی۔ اگر اسامیوں کے لئے تنخواہیں مطلوبہ حد سے کم ہوئیں تو ایسی صورت میں انکے دیئے گئے اشتہارات کو مسترد کردیا جائیگا۔ بعض نجی ادارے خانہ پری کیلئے خالی اسامیا ںسعودی شہریوں کیلئے پیش کرتے ہیں تاہم تنخواہیں وہ نہیں بتاتے جو سعودیوں کیلئے مقرر ہیں۔ سعودی درخواستیں نہیں دیتے ۔نجی ادارے ان پر غیر ملکیوں کو تعینات کردیتے ہیں اور ثبوت کے طور پر وہ اشتہار پیش کردیتے ہیں۔