Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ٹریفک پولیس کی تردید

مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) مدیہ منورہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جس ٹریفک حادثہ کی وڈیو مدینہ منورہ سے منسوب کرکے گردش کررہی ہے اس کا مدینہ سے کوئی تعلق نہیں۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وڈیو کلپ میں جس ٹریفک حادثہ کا منظر دکھایا جارہا ہے وہ مدینہ منورہ اور اس کی کمشنریوں سے باہر کا ہے۔ وڈیو دیکھ کر صارفین نے رنج و ملال اور ناگواری کا اظہار کیا تھا ۔ وڈیو میں نظر آرہا تھا کہ بھیانک ٹریفک حادثہ کے بعد زخمی خون میں لت پت پڑے ہوئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ 

شیئر: