ریاض .....گورنر مکہ مکرمہ نے رنیہ میں ”الامیر الخالد الفیصل “ اسٹریٹ کا نام تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ جب تک وہ اپنے منصب پر فائز ہیں تب تک انکے نام سے کسی بھی سڑک کو نہ منسوب کیا جائے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ ریجن میں زیر تکمیل متعدد منصوبوں کی اپنے نام سے نسبت بھی ختم کرادی تھی۔