پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست
ویلنگٹن .... پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یہاں ویلنگٹن میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ نے 7وکٹوں سے جیت لیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 19.4اوورزپر 105رنز بناسکی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 15.5اوورز میں مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کولن منرو نے سب سے زیادہ 49رنز بنائے ۔ بولنگ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سہرینس اور ٹم ساﺅتھی نے4،4اوورز بولنگ کراکر بالترتیب26اور 13رنز دیکر 3 ،3وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں بابر اعظم نے 41 اور حسن علی نے 23 رنز اسکور کئے ۔باقی 8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بولنگ میں پاکستان کی طرف سے رومان رئیس نے 4 اوورز کرائے اور 24رنزدیکر2جبکہ شاداب خان نے 4اوورز میں 18رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔