Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کسی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگا، راﺅ انوار

کراچی ...معطل ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہناہے کہ وہ آج بھی کسی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ انکاکہناتھا کہ جب مجھے انصاف نہیں ملے گا تو پیش ہونے سے کیا فائدہ۔ واضح رہے کہ وہ بلاوے کے باوجود کل بھی ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر نہیں پہنچے تھے۔ انہیںآج پیر کو طلب کیاگیاتھا لیکن اب انکا نیا بیان آیا ہے کہ وہ پیش نہیں ہونگے۔ گزشتہ روز انہیں کہا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں پیش ہوں۔ واضح رہے کہ نقیب کیس میں وہ اور انکی پولیس پارٹی معطل کی جاچکی ہے اور جعلی پولیس مقابلے میں ملوث تمام اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔ راﺅ انوار کو فون کرنے کی کوشش کی تو انکے فون بند تھے۔
 
 

شیئر: