اسلام آباد.... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان مخالف ٹویٹ واپس لیکر معافی مانگنی چاہئے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زینب معاملے پر سیاستدانوں نے سیاست چمکائی۔ کوئی بھی ملک کا قانون سرعام پھانسی کی اجازت نہیں دیتا۔ پارلیمنٹ ہی قانون سازی کرسکتی ہے۔کشمیر میں جدوجہد آزادی کی تحریک سے ہند بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان کو افغانستان میںحملوں کا الزام نہیں دیا جاسکتا۔افغان مہاجرین کی وطن واپسی افغانستان کے اندرونی مسائل کے حل سے منسلک ہے جسے ایمانداری سے حل کیا جانا چاہئے۔