محکمہ شماریات ”41“ کے عدد کا دیوانہ
جدہ ....محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ41غذائی اشیاءکے نرخوں میں اضافہ اور اتنی ہی اشیاءکے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عکاظ اخبار کے رپورٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ ایسا لگتا ہے کہ محکمہ شماریات کو 41کے ہندسے سے خاص شغف ہے۔ دسمبر 2016ءسے لیکر دسمبر 2017ءتک محکمہ شماریات نے غذائی اشیاءکی بابت جاری کردہ بیانات میں 41کے عدد کو بار بار دہرایا ہے۔ ٹھنڈے مشروبات، ٹماٹر، فلپائنی کیلے اور کوسہ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ لہسن، سبز فاسولیا، بکرے و اونٹ کے تازہ گوشت اورفریش مرغی کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔