دمکا ۔۔۔۔ جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے تال جھاری تھانہ علاقے کے دیوگھر کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں 8طلباء کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ روشن گڑیا نے بتایا کہ دیوگھر میں ہونیوالے پنچایت سیکریٹری کا امتحان دینے کیلئے طلباء کار سے دیوگھر جارہے تھے۔ اسی دوران جرداہا موڑ کے قریب تیز رفتار ٹر ک سے کار ٹکراگئی ۔ اس حادثے میں کار میں سوار 8افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سبھی ہلاک شدگان دمکا کے رہنے والے تھے۔ زخمی کو دمکا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیااور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئیں۔