تل ابیب .... امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے واضح کیا ہے کہ امریکہ فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے دو ریاستی حل کے نفاذ کا پابند ہے۔ انہوں نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے والے صدارتی فیصلے کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ امریکہ القدس کے مقدس مقامات کی بابت اردن کے کردار کا احترام کرتا رہیگا۔ امریکہ نے فلسطین و اسرائیل کی سرحدوں اور حتمی صورتحال کی بابت کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔ یہ معاملات مذاکرات کے ذریعے طے ہونگے۔ اردنی فرمانروا نے کہا کہ القدس ہم مسلمانوں اور عیسائیوں کو بیحد عزیز ہے۔ یہودیوں کے یہاں بھی اس کی قدرو منزلت ہے۔ القدس ہی خطے میں امن کی کلید ہے۔