Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعشی گرفتار

پیرس .... فرانس میں پولیس نے ایک مشتبہ’ ’داعشی‘ ‘شدت پسند کو حراست میں لے کر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسے ایک وڈیو میں داعش کے ہاتھ پر بیعت کا اعلان کرتے دیکھا گیا۔فرانس کے عدالتی ذرائع اور تفتیشی حکام کے مطابق مشتبہ شدت پسند فرانس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو جنوبی شہر نیم سے گزشتہ منگل کوداخلی سلامتی کے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم اس کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ گرفتار عسکریت پسند فرانسیسی پولیس کیلئے اجنبی ہے۔اس سے قبل اس کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں تھیں۔ عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر اس کے خلاف مجرمانہ دہشت گرد گروپ کے ساتھ تعلق کا الزام عائد کیا گیا۔

شیئر: