واشنگٹن .... امریکہ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ قانون ساز سرکاری اخراجات کے بل پر اتفاق نہ ہونے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں اور یہ سیاسی تعطل بھی جوں کا توں رہا۔ سینیٹ میں اکثریتی رہنما مچ مکونل نے کہا کہ انھوں نے حکومت کو 8 فروری تک اپنے امور کی ادائیگی کےلئے اخراجات کے نئے بل پر رائے شماری کےلئے پیرکو ایک بجے علی الصباح کا وقت رکھا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ بہت برا لگ رہا ہے لیکن بہت سے سینیٹرز خیرسگالی کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ادھر وائٹ ہاو¿س کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اس وقت تک امیگریشن اصلاحات پر مذاکرات نہیں کریں گے۔ ڈیموکریٹس یہ کھیل بند نہیں کرتے اور حکومت کو دوبارہ نہیں کھولتے۔اسی اثنا میں وفاقی اداروں نے اپنے ہاں غیر اہم ملازمتوں پر مامور لوگوں کو رخصت پر بھیجنا شروع کر دیا ہے۔