واشنگٹن.... امریکہ کے ایوان بالا میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کو خطرناک، لاپروا اور امریکہ مخالف قرار دیدیا۔ تیار کردہ دستاویزات سے متعلق سینیٹر بین گارڈین نے کہا کہ ٹرمپ سوشل میڈیا ۔ کے ذریعے خارجہ پالیسی کا اعلان کررہے ہیں جبکہ ٹرمپ کے خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلے جلد بازی پر مبنی ہوتے ہیں اور بیشتر فیصلوں میں ان کے اپنے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کی مشاورت بھی شامل نہیں ہوتی۔سینیٹر بین گارڈین نے ٹرمپ کو قومی سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اور آزاد دنیا کی تاریخ میں ٹرمپ ایک غیر متوقع حکمران ہیں۔