محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت:کویت کی ویمن کرکٹ ٹیم کپتان آمنہ شریف کی قیادت میں بینکاک، تھائی لینڈ روانہ ہو گئی جہاں 26 جنوری تک انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ روانگی سے قبل دوحہ کرکٹ گراونڈ میں کویت ویمن کرکٹ کی جرسی کی تقریب رونمائی میں ڈائریکٹر جنرل کویت کرکٹ ساجد اشرف، سینیئر مارکیٹنگ ایگزیکٹو عمر صلاح الدین، ہرشتھ وورا، رشی جیان، رابرٹ ڈی سوزا، ڈائیریکٹر ویمن کرکٹ و ٹیم مینجرمحبوب خان، ٹیم کوچ طارق شاہ، نوین جیان ، غیور احمداور طاہر خان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ویمن کرکٹ ، محبوب خان نے ڈائریکٹر جنرل کویت کرکٹ ساجد اشرف اور کپتان آمنہ شریف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کویت کرکٹ ساجد اشرف نے کہا کہ 2018 خواتین کی کرکٹ میں ایک گیم چینجر ثابت ہو گا اور خواتین کو بھی لوکل ٹورنامنٹس میں برابری کی نمائندگی دی جائیگی۔ ڈائریکٹر ویمن کرکٹ محبوب خان نے اس موقع پر ٹیم کی تیاریوں کی حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دورہ تھائی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جائیگا۔کویت ویمن ٹیم میں آمنہ شریف (کپتان)، پریادہ مرلی (نائب کپتان)، خدیجہ خلیل (وکٹ کیپر)، سبرین ذکی، مریم حیدر، ماریہ جسوی، مریم اشرف، ورشنی سریش، مدیحہ زبیری، ایمن ندیم، آمنہ، مفیدہ، جولسی رائے اور ماہ نور بھٹی شامل ہیں جبکہ محبوب خان ٹیم مینجر اور طارق رسول شاہ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس سے قبل کویت انڈر۔ 16ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کھیل کر واپس پہنچ چکی ہے۔ گروپ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے بعد فائنل میں عرب امارات نے کویت کی ٹیم کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔