صرف کام ہی نہیں ، آرام بھی اہم ہے
کام کام اور کام ، ترقی کا سفر طے کرنے کے لیے بے حد اہم ، لیکن کام کے بعد آرام بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔ تھکا ہوا جسم اور دماغ مزید کام کرنے کے قابل نہیں ہوتے ۔ کام کی زیادتی اور دباؤ سماجی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے لہٰذا اپنے دن بھر کے معاملات نمٹانے کے لیے فریش اور پرسکون ہونا بہت ضروری ہے ۔ دن بھر کی تھکن کے بعد آرام و سکون ایک نعمت ہے ۔ آپ سکون کیسے حاصل کریں ؟ سب سے پہلے تو اپنی خوراک پر توجہ دیں ۔ صحت مند جسم کے لیے صحت مند خوراک بے حد ضروری ہے ۔ دن بھر آفس میں گزارنے کے بعد جب آپ تھکے ہارے گھر لوٹیں تو فوری توانائی دینے والے مشروبات مثلاً گرین ٹی ، شہد ، چاکلیٹ ڈرنک یا پھلوں کا جوس نوش کریں ۔ یہ ڈپریشن ، انزائٹی اور اسٹریس کو کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گے ۔
موسم کی مناسبت سے ٹھنڈے یا گرم پانی سے غسل ضرور کریں ۔ پانی اپنے ساتھ دن بھر کی تھکن کو بہا لے جاتا ہے اور اعصاب کو پرسکون کر دیتا ہے ۔ ہلکی پھلکی چہل قدمی ، سائیکل چلانا اور سؤ یمنگ کرنا بھی تھکن کو دور کرکے آپکو پرسکون کردیتا ہے . تھکاوٹ کی حالت میں موبائل اور سوشل میڈیا کی استعمال سے گریز کریں . یہ چیزیں مزید ذہنی تھکن ، اضطراب اور بے چینی کا باعث بنتی ہیں . تھکن دور کرنے کے لئے آپ مساج کا سہارا بھی لے سکتے ہیں . ہاتھوں پیروں اور سر کا مساج جسم میں دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور تھکن ، بیزاری اور بوجھل پن کا خاتمہ کرنے میں مدد دیتا ہے .
اور سب سے اہم بات یہ کہ مثبت طرز زندگی اپنائیں . کچھ دیر خاموشی میں اپنے ساتھ گزار یں . اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں . اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر غور کریں اور خوشی کو محسوس کرنے کی کوشش کریں . یہ چھوٹی چھوٹی چیز یں آپکی تھکن اور بیزاری کو ختم کرکے اگلے دن کے لئے آپ کو ایک پرسکون اور خوشگوار آغاز فراہم کریں گی .