Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدامنی پر فرانس،یونان اور اریٹیریا کے شہری گرفتار

ریاض .... ریاستی سلامتی کے ادارے نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر88افر اد کو گرفتارکرلیا۔ ان میں 3 ایسے ممالک کے شہری شامل ہیں جنہیں پہلی بار دہشتگردی یا ریاستی سلامتی کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ فرانس، یونان اور اریٹیریا کے 4شہری پہلی بار پکڑے گئے ہیں۔ 51 سعودی ہیں۔ دہشتگردی اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پاکستان ، ہندوستان، روس، ترکی، یمن ، مصر، شام اور بحرین کے شہری بھی شامل ہیں۔ 24اور 28ربیع الثانی 1439ھ کو مذکورہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ فرانس اور یونان کے شہریوں کے پاس اپنے ممالک کے پاسپورٹ تھے جبکہ زیرحراست اریٹیرین باقاعدہ اقامے پر تھے۔ عکاظ اخبار کے مطابق زیر حراست افراد کو اپنوں سے رابطوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ چاروں سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے جرائم اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔

شیئر: