Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو عام بتانے والے’’ خاص‘‘ کو ہی لگاتے ہیں گلے،راہول

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے سوشل میڈیا کے سہارے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے دنیا بھر کے رہنماؤں سے گلے ملنے کے انداز پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریرکیا کہ
خود کو بتاتے ہیں جو بہت عام
’خاص‘ کو ہی گلے لگانا ان کا کام
مودی جی، ایسی بھی کیا مجبوری
گلے لگانے والوں میں
کسان، مزدور اور جوان کا ہونا بھی ہے ضروری۔
واضح ہوکہ گزشتہ روز مودی نے ایک تقریب میں رہنماؤں سے گلے ملنے کے اپنے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو پروٹوکول کے بارے میں معلومات نہیں کیونکہ وہ ایک عام انسان ہیں۔

شیئر: