کولکتہ۔۔۔۔۔کولکتہ کے شمالی علاقے دمدم کے گورا بازار میں آتشزدگی کی وجہ سے 2افراد کی موت ہوگئی اور 150دکانیں نذرآتش ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 24ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا جو5گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ آتشزدگی سے تقریباً20کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ فوڈ اسٹال کے مالک سنیل کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی ۔ مارکیٹ کے احاطے میں واقع ایک مقامی بینک بھی آگ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔ دمدم میونسپلٹی کے چیئرمین ہریندر سنگھ نے مارکیٹ کا دورہ کرکے بتایا کہ آگ پلاسٹک کی دکان سے شروع ہوئی ۔