Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب نے سعد رفیق کو بھی طلب کرلیا

اسلام آباد...نیب نے آشیانہ ا سکیم کرپشن ا سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دوران تفتیش آشیانہ ہاوسنگ ا سکیم کرپشن اسکینڈل میں سعد رفیق کے کردار اور ان کی ملکیتی کمپنی پیرا گون کے بارے میںاہم انکشافات کئے ہیں۔ پیراگون کے علاوہ کاسہ کمپنی میں بھی سعد رفیق کا کردار ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی سے تفتیش کے دوران کرپشن کے مزید ثبوت مل گئے ۔ سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی طلب کیا جائے گا ۔ ڈی جی نیب لاہور نے سعد رفیق کو طلب کرنے کی اجازت حاصل کر لی چند دنوں میں سمن جاری ہو جائیں گے ۔

شیئر: