لاہور... چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ چیف منسٹر نے زینب کیس کے جلد فیصلے کی درخواست کی ہے ۔میڈیا کے ذریعے ہی چیف منسٹر کو پیغام دے رہا ہوں کہ اس کیس کی روزانہ سماعت ہوگی۔ دریں اثناء زینب قتل کیس کے ملزم کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔