Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فور جی سپورٹ کے ساتھ انرجائزر ہارڈ کیس فیچر فون متعارف

انرجائزر برینڈ کی جانب سے نیا فیچر فون انرجائزر ہارڈ کیس ایچ 240 ایس متعارف کروا دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے تاہم اس میں گوگل پلے سپورٹ شامل نہیں ہے۔فیچر فون میں 2.4 انچ ڈسپلے ، اینڈرائڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کار کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون میں ڈوئل سم اور ایس ڈی کارڈ سپورٹ دی گئی ہے۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ ہے۔فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فیچر فون کی بیٹری 2000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسکا ٹاک ٹائم 12 گھنٹے سے زائد ہے۔ فون کی قیمت اور دستیابی سے متعلق اعلان نہیں کیا گیا۔
اسے بھی پڑھیں:شوگر ایس 11 بلاک چین کریئیشن ایڈیشن متعارف

شیئر: