Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ قابل عمل انٹیلی جنس شیئرنگ کرے،ترجمان

اسلام آباد ...پاکستان نے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی یکطرفہ کارروائیاں پاکستان اور امریکہ کے درمیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے جذبے کیلئے نقصان دہ ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ریزولوٹ سپورٹ مشن کی جانب سے کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذ مت کی ہے۔ افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ پر قابل عمل ا نٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت پر زور دیتا رہا ہے تاکہ سیکیورٹی فورسز علاقائی حدود کے اندر دہشت گردوں کیخلاف مناسب کارروائی کرسکیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی جلد واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیتا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں انکی موجودگی افغان دہشت گردوں کو پناہ گاہوں کی فراہمی میں مدد گار ہوتی ہے۔

شیئر: