Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامرخان چینی فنکاروں کےساتھ فلم بنائیں گے

بالی وڈ اداکارعامر خان کی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار' ہندوستان کے بعد اب چین میں بھی دھوم مچارہی ہے۔ ایسے میں عامر خان چینی سینما بینوں میں اپنی فلم کی مقبولیت پر ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔عامر مستقبل میں چینی فنکاروں کےساتھ فلم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ مشترکہ فلمسازی اس لئے کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہندوستان اور چین کے تعلقات میں بہتری آسکے۔واضح ہوکہ عامر خان کی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار'نے چینی باکس آفس پر اب تک 225 کروڑ روپے کمالئے ہیں۔
 

شیئر: