Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

' چھپن چھپائی' نے کروڑوں کمالئے

لالی وڈ فلم ' چھپن چھپائی' نے اب تک کروڑوں روپے کی کمائی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق فلم نے7کروڑ روپے کمالئے ہیں۔فلم رواں برس 5 جنوری کو پاکستان بھر کے سینماگھروں میں ریلیز کی گئی تھی ۔پاکستانی باکس آفس پر فلم نے بہترین تاثر قائم کیا۔فلم کی کمائی دیگر فلموںکے مقابلے میں سب سے زیاد ہ ہے۔ ہدایتکار محسن خان کی یہ فلم ایکشن کامیڈی ڈرامہ ہے جس میں اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان پہلی بار بڑے پردے پر آئے ہیں۔دونوں اداکاروں کی پہلی فلم ہی سینما شائقین کو بھاگئی ہے۔
 

شیئر: