Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

نیویارک۔۔۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جس کی وجہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے انڈیکس میں اضافہ ہے۔نیویارک کا نسدک انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی دیکھنے میں آئی۔ نسدک کمپوزٹ انڈیکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 7460.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500  انڈیکس بھی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح 2839.13 پوائنٹ پر بند ہواتاہم ڈائو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس گر کر 26210.81 پوائنٹ پر بند ہوا۔
 

شیئر: