Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ ، 2طلبہ ہلاک

نیویارک۔۔۔ امریکی ریاست کینٹکی میں15سالہ طالبعلم کی فائرنگ کے باعث 2ساتھی طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریاست کینٹکی میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر بینٹن سٹی میں واقع مارشل کاؤنٹی ہائی اسکول کے طلبا گرائونڈ میں تھے۔ طالبعلم نے اسکول میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود طلباء پر اپنی ہینڈگن سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:برطانیہ اور امریکہ میں برفانی طوفان

شیئر: