Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24منرل واٹر کمپنیوں پر پابندی

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صاف پانی کی تسلی تک فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔قوم اور بچوں کے مفاد کو دیکھنا ہے۔ کمپنیاں بڑی لیکن پانی صاف نہیں ہے۔عدالت کی تسلی تک پانی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ منرل واٹر کمپنیوںکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فراہم کیا جانے والا پانی معیاری ہے۔عدالت پی سی ایس کیو اے کی رپورٹ منگوالے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ منگوا لیں گے۔کمپنی اس زعم میں نہ رہے کہ بڑا وکیل کرنے سے ریلیف مل جائے گا۔

شیئر: