Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس،ملزم کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملزم کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ہوں گے۔ ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں رکنی بنچ نے کی۔عدالت کے طلب کرنے پر معروف صحافی شاہد مسعود پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا۔ شاہد مسعود نے بتایا کہ ملزم عمران علی عالمی مافیا کا متحرک رکن ہے۔ اسے اعلیٰ شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس میں وفاقی وزیر اور اعلیٰ شخصیت ملوث ہیں۔ شاہد مسعودنے ملزم عمران کے 37 بینک اکاونٹس کی فہرست عدالت میں پیش کی۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وفاقی وزیر اور اعلیٰ شخصیت کا نام چٹ پر لکھ کر دیں۔ شاہد مسعود نے چیف جسٹس کو دونوں افراد کے نام کاغذ پر لکھ کر دیئے۔چیف جسٹس نے کہا دونوں نام ہماری تحویل میں رہیں گے۔ کسی کو اس کا علم نہیں ہوگا۔شاہد مسعودنے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حراست میں ملزم کے مارے جانے کاخطرہ ہے۔ ملزم کو کسی حساس ادارے کی تحویل میں دیا جائے۔چیف جسٹس نے ملزم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ حقیقت تک پہنچنا اورسچائی سامنے لاناچاہتے ہیں۔

شیئر: