زینب قتل کیس،7دن میں فیصلہ سنانے کا حکم
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
لاہور...لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے زینب قتل کیس کا فیصلہ چالان پیش کئے جانے کے بعد 7 دن میں سنانے کی ہدایت کی ہے۔لاہورہائی کورٹ کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج شیخ سجاد احمد کو بھیجے گئے مرا سلے میں کہا گیا کہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکی جائے۔ قانون کے مطابق چالان پیش کئے جانے کے 7 دن بعد فیصلہ یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔