لندن ۔۔۔ چینی سائنسدانوں نے 2دہائی قبل بھیڑوں کی تخلیق کیلئے استعمال کی جانیوالی تکنیک کے ذریعے بندروں کی کلوننگ کرڈالی ۔ چینی سائنسدانوں نے زہانگ زہانگ اور ہووا ہووا نامی لمبی دم والے 2بندرنیاں ایمبرائنگ سیل کے ذریعے کلون کئے ہیں۔ شنگھائی میں چینی اکیڈمی کے نیورو سائنس سائنسز انسٹیٹیوٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ انکا کارنامہ بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے طبی تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوسکتا ہے ۔