کانپور- - - - - - - متنازعہ فلم پدماوت کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی جہاں ملک کے مختلف حصوں میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں وہیں فلم کے فنکاروں کو دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔ راجپوت برادری کی تنظیم کے عہدیدار گجندر سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جو بھی فلم کی ہیروئن دیپکا پڈکون کی ناک اور کان کاٹنے کا کام انجام دے گا اُسے کروڑوں روپے کے انعام سے نوازا جائے گا۔ گجندر نے کہا کہ دیپکا کو سوچنا چاہیئے تھا کہ مہارانی پدماوتی ناچنے گانے والی خاتون نہیں تھیں اور نہ ہی وہ مختصر لباس زیب تن کرتی تھیں۔ دیپکا کو شرم آنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیپکا کے ناک کان کاٹنے کی دھمکی جو دے رہا ہے اس کو ضرور کاٹنا چاہیئے۔ میں بھی ایسا ہی چاہتا ہوں۔ اس کو انعام میں بھی دونگا اور پورے کانپور کے راجپوت سماج کو آگے آکر اس معاملے تعاون کرنا چاہیئے۔ ایسا کرنے والے کو کروڑوں روپے کا انعام دیا جائے گا۔