Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر برادری میں شادی کرنیوالے نوجوان کا قتل

نوادہ۔۔۔۔۔بہار کے نوادہ میں ایک نوجوان کو گاؤں کے بعض لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ مقتول کی شناخت نرکٹ تھانہ کے ودیا راج ونشی کے طور پر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق ودیا ساگر اہل خانہ کے ہمراہ سسرال آیا ۔وہ علاقے میں تہوار کے موقع پر قریب کی پہاڑی پر میلہ دیکھنے گیا تھا جہاں علاقے کے نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ واضح ہو کہ ودیا راج نے گزشتہ ماہ دلیپ داس کی بیٹی رینا دیوی سے، جو غیر برادری سے تعلق رکھتی ہے بہار شریف میں کورٹ میرج کی تھی ۔ اس شادی کے بعد سے لڑکی کے رشتے دار اور علاقے کے لوگ ناراض تھے ۔

شیئر: