پٹنہ ۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ان پر پلٹ جانے کا الزام لگایا جانا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے لالو پرساد کا نام لئے بغیر ان پر جم کر تنقید کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 7عزائم کے تحت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں۔خواتین کو 35فیصدریزرویشن، نوجوانوں کو اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ، فری وائی فائی، ہر ضلع میں انجینیئرنگ کالج، پولی کلینک، خواتین کیلئے آئی ٹی آئی وغیرہ ۔ یہ سارے کام احسن طریقے سے انجام پارہے ہیں تو کیسے کہاجاسکتا ہے کہ میں پلٹ گیا ہوں۔ لالو پرساد کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شراب بندی کے معاملے میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بنائی گئی انسانی زنجیر بنائی گئی تھی جس پر وہ کہنے لگے یہ فالتو کام ہے۔ وزیر اعلیٰ تنیش کمار نے کہا کہ گزشتہ دنوں جہیز اور بچپن کی شادی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بنائی گئی انسانی زنجیر میں شامل افراد کو نہ صرف بھڑکایا گیا بلکہ ہڑکایا بھی گیا۔کچھ لوگوں کا مقصد اقتدار سے دولت حاصل کرنا ہوتا ہے تاہم میں حد سے زیادہ سمجھوتہ نہیں کرتا۔