Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

512 جی بی اسٹوریج کا حامل مائیکرو ایس ڈی کارڈ

انٹیگرل میموری کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی رواں سال فروری میں 512 جی بی اسٹوریج کے حامل مائیکرو ایس ڈی کارڈ کو مارکیٹ میں پیش کر دے گی۔ اس کارڈ کی ریڈنگ اور ٹرانسفر اسپیڈ انتہائی تیز ہو گئی اور یہ فور کے ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے بہترین ہوگا۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے البتہ مارکیٹ متعارف کرائے جانے والے 400 جی بی کے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی قیمت 250 ڈالر تھی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 512 جی بی اسٹوریج کے حامل اس کارڈ کی قیمت اس سے زیادہ ہی ہو گئی۔
 

شیئر: