پرینکا کو محکمہ ٹیکس کا نوٹس
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
ہالی وڈ اور بالی وڈ انڈسٹری میں یکساں مقبول اداکارہ پرینکا چوپڑا سے ان کی پرتعیش گاڑی اور قیمتی گھڑی رکھنے پرہندوستانی ٹیکس محکمے کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کا مطالبہ کردیاگیا۔ٹیکس ادارے کی جانب سے نوٹس جاری کردیاگیاجس میں پرینکا کوقیمتی اشیا ءپر ٹیکس نہ دینے پر اداکارہ کیخلاف کارروائی کرنے کے لئے کہاگیاہے ۔پرینکا نے کہاہے کہ قیمتی گھڑی اور گاڑی انہیں تحفے میں ملی ہیں، ان پر ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔کہاگیا ہے کہ پرینکا کی گھڑی کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔