'پدماوت' بالآخرنمائش کے لئے پیش
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
نمائش سے قبل ہی بالی وڈ کی سب سے زیادہ متازعہ رہنے والی فلم بالآخرریلیز ہوگئی۔فلم کے ریلیز ہوتے ہی ہندوستان کے مختلف شہروں میں کشیدگی پھیل گئی۔ فلم تاریخ کے مطابق 25 جنوری کو ریلیز کردی گئی ۔فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ' پدماوت' کو ریلیز کی اجازت ملنے کے باوجود انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کیخلاف مظاہروںمیں اس وقت تیز ی آئی جب فلم کوقانونی حکم کے مطابق ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیاگیا۔ اس کے خلاف ہندو انتہاءپسندوں نے مختلف شہروں میں جلاﺅ گھیراﺅکیا۔ مارکیٹوں میں آگ لگائی جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی نذرآتش کرڈالیں۔انتہا پسندوں نے الزام لگایاہے کہ فلم میں راجستھان کی تاریخ اور رانی پدمنی کی زندگی کو توڑمروڑ کر پیش کیاگیاہے۔