Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج پتھ پر 69ویں یوم جمہوریہ ہند کی تقریب کا آغاز

نئی دہلی۔۔۔۔۔آج ملک بھر میں 69ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جارہا ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ۔بعد ازاں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ تینوں افواج کے سربراہوں نے بھی بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پریڈ میں ترنگا، تینوں افواج کے جھنڈے اور 10آسیان ممالک کے جھنڈے لہرا ئے گئے۔ قومی بہادری ایوارڈ سے نوازے گئے بچے راج پتھ پر پہنچے۔ ان میں 11لڑکے اور 7لڑکیاں شامل تھیں ۔
صبح سویرے سے ہی راج پتھ پرشدید سردی اور دھند کے عالم میں یوم جمہوریہ کی فوجی پریڈ ، ریاستوں کی جھانکیاں اور مختلف پروگراموں کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔
آسام کی جھانکی ماسک پر مبنی تھی جو ڈانس اور علاقائی حالات کی عکاس تھی۔گجرات کی جھانکی مہاتما گاندھی کی زندگی کے حالات پیش کررہی تھی۔ اترا کھنڈ اور جموں کشمیر سے لیکر مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر اور کرناٹک و تریپور ہ کی جھانکیوں میں وہاں کی ثقافت اور علاقائی رسم و رواج کو اجاگر کیاگیاتھا۔پریڈ کی شروعات آسیان ممالک کے جھنڈے سے شروع ہوئی ۔
انہیں راجپوتانہ رائفل رجمنٹ کے دستے راج پتھ لیکر پہنچے ۔یہ پہلا موقع ہے جب فوجی پریڈ کی شروعات کسی دیگر ملک کے دستے سے ہوئی۔صدر جمہوریہ ہند نے جیوتی پرکاش نرالا کو اشوک چکر سے نوازا۔ واضح ہو کہ نرالا باندی پورا انکاؤنٹر میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کی ماں اور بیوی نے صدر ہندرام ناتھ کووند سے اعزاز وصول کیا۔

شیئر: