بنگلہ دیشی تاجر نے 75 ٹن کھجور خرید کر اپنے ملک برآمد کرلی
اتوار 20 اکتوبر 2024 13:17
بنگلہ دیشی تاجر نے کہا ہے کہ ’بنگلہ دیش میں سعودی کھجور کی بری مانگ ہے‘ ( فوٹو: واس)
العلا میں منعقد کھجور میلے سے بنگلہ دیشی تاجر محمد مہدی نے 75 ٹن کھجور خرید کر اپنے ملک برآمد کر لی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیشی تاجر نے کہا ہے کہ ’بنگلہ دیش میں سعودی کھجور کی بری مانگ ہے‘۔
’انہوں نے میلے میں متعدد قسموں کی کھجور خریدی ہے جسے وہ بنگلہ دیش مارکیٹ کی ضرورت پوری کریں گے‘۔
واضح رہے کہ العلا کھجور میلے میں اندرون و بیرون ملک سے خریدار دلچسپی لے رہے ہیں جہاں اچھی قسم کی کھجور کے ساتھ مناسب قیمت بھی دستیاب ہے۔