ریاض۔۔۔۔اردن کے نوجوان احمد عاطف الزبن نے اپنے سعودی دوست اسامہ الجوفی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے سچی پکی دوستی کی نئی مثال قائم کردی۔ اردنی دوست کو پتہ چلا تھا کہ اس کا سعودی دوست گردے کا دائمی مریض ہے اور صفائی کی زحمت میں پڑے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا۔ اردنی ورک پرمٹ پر سعودی عرب آیا اور اپنے سعودی دوست کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال لیکر پہنچا اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے دوست کو گردے کا عطیہ کرنا چاہتا ہے۔ آپریشن کامیاب ہوگیا۔