Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے تعلقات دوستی سے بڑھ کر ہیں،انڈونیشی صدر

 
اسلام آباد.. انڈونیشی صدرنے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات دوستی اور ہم آہنگی سے بڑھ کر ہیں۔جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے انڈونیشیا کی آزادی کی حمایت کی تھی۔پاکستان کی طرح انڈونیشیا بھی عالمی امن کیلئے پرعزم ہے۔ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارہ ہمارا نصب العین ہے۔ عالمی امن و خوشحالی کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ آسیان فورم کے ذریعے خطے کی ترقی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں معیشت 5 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ سیاسی استحکام کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔ جمہوریت ہی عوام کی مفادات کے تحفظ کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی سفارتکاروں کی بھی شرکت کی۔
 

شیئر: