پاکستانی ٹیم کے پاس پھر عالمی نمبرون بننے کا موقع
دبئی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کے پاس سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم و نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کرناپڑا لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ لائن کے عمدہ کھیل کے بعد بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ایک کا منصب چھین کر پھر اس پر براجمان ہو سکتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اگر پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیاب رہا تو 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا ۔ تیسرا میچ جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار ر کھے گی۔