اسپینش کپ:بارسلونا سیمی فائنل میں ،رئیل میڈرڈ ٹورنامنٹ سے باہر
بارسلونا: اسپینش کپ کے دوسرے مرحلے کے کوارٹر فائنل میں اسپینیول کو0-2سے ہرا کر اورمجموعی طور پر2-1سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بارسلونا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ اس کی حریف ٹیم ریئل میڈرڈ انتہائی کمزور کلب لیگانیزکے خلاف 1-2سے ہارکر ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگئی۔بارسلونا کے لئے لووس سواریز اور لائنل میسی نے ایک، ایک گول کیا۔ اس میچ میں فلپے کوٹنہو نے بھی شرکت کی جو حال ہی ریکارڈ رقم کا معاہدہ کرکے بارسلونا کا حصہ بنے ہیں تاہم کوچ نے انہیں دوسرے ہاف کے دوران متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا۔ دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کے کلب کا حالیہ سیزن بدستور تنزلی اور ناکامی کا شکار رہا اور ریئل میڈرڈ کو دوسرے درجے کے ایک ایسے کلب کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آوٹ ہونا پڑا جو اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپینش کپ کے کوراٹر فائنل میں پہنچاتھا۔ پہلے مرحلے کا میچ بھی رئیل میڈرڈ نے بڑی مشکل سے انجری ٹائم میں کئے جانے والے گول کی مدد سے جیتا تھا تاہم ہوم گراونڈ پر دوسرے مرحلے کا میچ اس کےلئے ناکامی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کا سبب بن گیا۔