Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو میں غیر ملکیوں کے لیے ناگہانی آفات سے بچاؤ کی مشق

ٹوکیو ۔۔۔ٹوکیو میں رہائش پذیر سیکڑوں غیر ملکیوں نے ناگہانی آفات سے بچاؤ کی مشق میں حصہ لیا تاکہ وہ کسی ممکنہ بڑے زلزلے کے لیے تیاری کر سکیں۔ ٹوکیو کی شہری حکومت کے تحت سیتاگایا وارڈ کے ایک پارک میں ہونیوالی اس مشق میں ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں کے تقریباً 40 ممالک کے تقریباً 270 افراد نے حصہ لیا۔ شرکاء میں سفارتخانوں کے عہدیدار اور طلبہ شامل تھے۔بڑے زلزلے کی صورت میں پیدا ہونیوالی صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے شرکاء ایک خصوصی گاڑی میں سوار ہوئے جس میں انہوں نے زلزلے کا تجربہ کیا۔زلزلے کے جھٹکوں کی شدت جاپانی پیمانے کی سب سے بلند سطح 7 تھی۔انہوں نے زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جان بچانے کا طریقہ بھی سکھایاجس میں کمبلوں اور ڈنڈوں کی مدد سے ابتدائی طبی امداد کے اسٹریچر بنانے کا طریقہ بھی شامل تھا۔
مزید پڑھیں:تنقید کے باوجود شام میں عسکری کارروائی جاری رہے گی، اردگان

شیئر: