Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا میں ٹرکی نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا

 فلوریڈا .... فلوریڈا کے ایک علاقے لانگ وڈ میں ٹرکی نے علاقے میں خو ف وہراس پھیلادیا۔ ہمسایوں کا کہناہے کہ بڑی بڑی مرغابیاں بچوں پر حملہ کرتی ہیں جبکہ کاروں پر بیٹ کرکے انہیں تباہ کررہی ہیں۔ ایک بچی کا کہناہے کہ وہ باہر آئی ہے جہاں مرغابیوں نے اسکا گھیراﺅ کرلیا۔ وہ اتنی ہراساں ہوئی کہ رو پڑی۔ اب لوگوں نے پانی کی بوتلیں اپنے ساتھ رکھنا شروع کردی ہیں جیسے ہی یہ حملہ کرتی ہیں لوگ پانی کی بوتل پھینک کر انہیں بھگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہراساں کرنے کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ ایک خاتون نے کہاکہ یہ مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے کیونکہ یہ جانور انتہائی جارح مزاج ہے۔

شیئر: