Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نظام شمسی میں کرہ ارض نما 2سیاروں کی دریافت

فلاڈیلفیا ..... دنیا اوربالخصوص ماہرین فلکیات ایک عرصے سے اپنے نظام شمسی میں ایسے سیاروں کی تلاش میں مصروف رہی ہے جہاں زندگی گزاری جاسکے یعنی وہاں پانی بھی موجود ہو اورحرارت بھی۔ اب ناسا کے ایک طیارے نے جیمز ویب نامی خاص قسم کی دوربین کی مدد سے کرہ ارض سے ملتے جلتے دو ایسے سیاروں کا سراغ لگالیا ہے جہاں زندگی گزارنے کیلئے پانی اور گرمی دونوں ہی وافر مقدارمیں موجود ہے۔ ماہرین فلکیات نے ان نو دریافت سیاروں کو ٹریپسٹ 1کا نام دیا ہے۔ یہ ایک ایسا نظام ہے جو 7دنیاﺅں پر محیط ہے۔ سائنسدانوں کو یقین ہے کہ یہ دونوں نودریافت سیارے جنہیں ڈی او رای کا نام دیا گیا ہے زندگی دوست سیارے کہے جاسکتے ہیں۔ بظاہر دیکھا جائے تو 39ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود یہ دونوں سیارے کے طفیل سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اب ماہرین فلکیات کو اپنی تحقیقی تگ و دو تیزتر کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔پلانیٹری سائنس انسٹی ٹیوٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دیکھے گئے دونوں سیاروں میں حسب ضرورت پانی اور حرارت موجود ہے۔ان سیاروں کا بیشتر حصہ پہاڑی ہے

شیئر: