کویت: سرکاری محکموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کو نوٹس جاری
کویت: سرکاری محکموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کا معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس چند دنوں میں جاری ہوگا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے پہلے جن غیرملکیوں کی خدمات ختم کی جارہی ہیں انہیں لیبر قوانین کے مطابق 3ماہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔
سرکاری محکموں میں جن غیر ملکیوں کے معاہدے ختم کئے جارہے ہیں ان میں سے بیشتر قانونی ماہر، فنی شعبوں سے وابستہ، اکاؤنٹنٹس اور دیگر شامل ہیں۔
کویت کی تازہ ترین خبریں، یہاں کلک کریں