آگرہ ۔۔۔۔ضلع میں سڑک پر کہرے کے باعث گاڑیوں میں تصادم کے باعث 6افرادہلاک اورآدھا درجن زخمی ہوگئے۔فتح آباد میں ٹرک اور کار میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس سے ٹرک کار پر الٹ گیا۔کار میں موجود6افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔حادثہ کے بعد سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران جائے حادثے پر پہنچ گئی ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار 2گھنٹے تک جدوجہد کے بعد ٹریفک بحال کرنے میں کامیاب ہوئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔