Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلنگ مہم کے خلاف 48گھنٹے دہلی بند کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔۔۔آل انڈیا کنفیڈریشن ( سی اے آئی ٹی) نے قومی دارالحکومت دہلی میں جاری سیلنگ مہم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 48گھنٹے کی دہلی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس ہڑتال میں تقریباً7لاکھ تاجروں کی شمولیت کا امکان ہے جو 2فروری سے 3فروری تک دکانیں بند رکھیں گے۔ تاجرایسوسی ایشنوں نے حکومت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے بعد نگراں کمیٹی کو میمورنڈم پیش کیا جائیگا۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال دسمبر سے میونسپل کارپوریشن نے سیلنگ کی مہم شروع کررکھی ہے۔

شیئر: