عفرین میں دہشتگردوں سے جھڑپ 2 ترک فوجی ہلاک
استنبول۔۔۔ترک مسلح افواج کے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دوران 2فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ ترک مسلح افواج کے عفرین میں جاری شاخِ زیتون کارروائی کے دائرہ کار میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ اور’’ پی ڈی وائے‘‘ کے ساتھ جھڑپ میں 2 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ 8 دنوں سے جاری شاخِ زیتون آپریشن میں 42 ٹھکانے تباہ کر دیئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 447 تک پہنچ گئی ۔ آپریشن میں 22 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔